خیبر پختونخوا، ویٹ لفٹنگ میں بہت ٹیلنٹ موجودہے،شیراز احمد

    خیبر پختونخوا، ویٹ لفٹنگ میں بہت ٹیلنٹ موجودہے،شیراز احمد

  

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیرازحمد نے کہاہے کہ خیبر پختونخوامیں ویٹ لفٹنگ مردوخواتین کا کافی ٹیلنٹ موجودہے مردوں کی پریکٹس روزانہ ہورہی ہے تاہم پشاور میں خواتین ویٹ لفٹرزکی پریکٹس کیلئے بھی علیحدہ جگہ ہوناچاہئے،۔

نیشنل گیمز میں چندروزکے پریکٹس کی وجہ سے ہماری خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے براؤنزمیڈلزلیااورہر نیشنل ایونٹ میں ہماری خواتین ٹیم پنجاب کے بعددوسری پوزیشن لے رہی ہیں۔

اگر خواتین کو سہولیات مہیاکی گئی توانشاء اللہ اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔

۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویٹ لفٹنگ کے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کو بھی سامان دینابہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کوروناوباء کے باعث کئی ماہ سے کھلاڑیوں کی پریکٹس کا سلسلہ بند رہا،لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ حالات معمول پر آگئے ہیں اور پریکٹس کا آغازہوگیاہے مردکھلاڑیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پرجاری ہے تاہم خواتین کھلاڑیوں کو کھیلنے میں مشکلات درپیش آرہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حکام کو خواتین ویٹ لفٹرزکی پریکٹس کیلئے مخصوص جگہ بنانے کی نشاندہی کررکھی ہے امید ہے کہ اس پر عملدرآمد کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ 25ستمبر کو آل خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ مقابلے منعقد ہونگے،جسکے لئے کوچ محمد شجاع اورصلاح الدین (جونیئر) کی نگرانی پشاورریجن کھلاڑیوں کا کیمپ شروع  ہے اور دیگرایسوسی ایشنز کوبھی  ریجن کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی نیشنل چمپئن شپ کا انعقادہوگی کیونکہ فیڈریشن نے ہمیں کھلاڑیوں کو تیار رکھنے کا کہاگیاہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -