کورونا کے بڑھتے کیسز نے کھیلوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی

      کورونا کے بڑھتے کیسز نے کھیلوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی

  

لاہور(افضل افتخار) پوری دنیا میں کورونا کے ایک مرتبہ دوبارہ بڑھتے کیسز نے جہاں ہر شعبہ کو شدید نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے اسی طرح سے کھیلوں کی سر گرمیاں بھی کورونا کی زد میں آناشروع ہوگئی ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک یہی صورتحال رہی تو کھیلوں کی سر گرمیاں بند کرنا پڑے گی حال میں جنوبی افریقہ او ر انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے بھی ایک انگلش کھلاڑی کا کورونا مثبت آنے پر ختم کردیا گیا ہے اسی طرح سے دیگر ممالک میں بھی کئی ایونٹس ختم کردئیے گئے یا پھر ان کو ختم کرنے بارے سوچا جارہا ہے ذرائع کے مطابق اگر ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بریک لگ گئی تو قوی امکان ہے کہ پھر طویل عرصہ تک کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہونا مشکل ہوجائے گا پاکستان میں بھی بڑھتے کورونا کیسز نے کھیلوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -