قومی ٹیم کو مشکل حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا، عامر سہیل

قومی ٹیم کو مشکل حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا، عامر سہیل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین عامر سہیل نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں بہت مشکلات میں ہے اور اسکی ذمہ داری کسی حد تک پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی عائد ہوتی ہے اگر بورڈ کھلاڑیوں کو پاکستان میں ہی آئسولیشن میں رکھ کر بھیجتا تو اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا مزید کہا کہ اس مشکل وقت سے نکلنے میں کھلاڑیوں کو وقت درکار ہوگا مگر کھلاڑیوں نے اگر نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنی ہے تو ان کو بہت زیادہ ہمت و حوصلہ سے کام لینے کی ضرورت ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -