انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ آج سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پانچ روزہ ایونٹ 11 دسمبر تک جاری رہے گا. ایونٹ میں مرد اور خواتین کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مردوں کے ایونٹ کیلئے 12ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 6 ہزار ڈالر انعامی رقم رکھا گیاہے۔مینز ایونٹ میں 32 کھلاڑیوں کا ڈراز ہوگا۔
اور یہ ایونٹ 7 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ خواتین ایونٹ 16 کھلاڑیوں کا ڈرا ہوگا اور یہ ایونٹ8 دسمبر سے شروع ہوگا۔مینز ایونٹ کے ٹاپ چار کھلاڑیوں میں طیب اسلم، عاصم خان، فرحان محبوب اور عماد شامل ہیں جبکہ خواتین ایونٹ میں آمنہ فیاض، فائزہ ظفر، مدینہ ظفر اور مقدس اشرف ٹاپ فور کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہیں۔