اعصام الحق ان فٹ، ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے

   اعصام الحق ان فٹ، ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹینس اسٹار اعصام الحق بھانجے کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے۔اعصام ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں شروع ہونے والی حسن طارق رحیم میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگئے۔لاہور جم خانہ ٹینس کورٹس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔ شکر ہے کہ بیرون ملک ٹورنامنٹس کے دوران  کورونا  وائرس کے ساتھ ساتھ  انجری سے بھی محفوظ رہااعصام نے بتایا کہ گھر میں بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے  انجری کا شکار ہوا۔ ریسٹ کے بعد تکلیف کم ہونے پر  پہلے دن چلنا پھرنا شروع کیا ہے۔اب کچھ بہتر محسوس کررہا ہوں۔امید ہے کہ ایک ہفتے بعد ٹینس کھیلنا شروع کردوں گا۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -