ورلڈ فٹ بال لیگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، برٹنی

    ورلڈ فٹ بال لیگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، برٹنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) انگلش ویمن فٹبالر برٹنی نے کہا کہ ورلڈ فٹبال لیگ کی تیاری کررہی ہوں طویل عرصہ کے بعد ٹیم اس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے گی ایونٹ بہت اہمیت کاحامل ہے انہوں نے کہا کہ بطور فارورڈ کھلاڑی میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے لیکن میں میچ کے دوران پریشر میں نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیم کو میچ جتواسکتے ہیں امید ہے کہ ہماری ٹیم اس ایونٹ کی فاتح ہوگی جس کے لئے پوری ٹیم بہت زیادہ محنت کررہی ہے مزید کہا کہ بچپن سے کھیل کا شوق ہے اور اس شوق کی خاطر میں نے بہت قربانیاں دی ہیں خا ص طو پر میرے گھر والوں نے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے جس پر میں ہمیشہ ان کی بے حدمشکوررہوں گی مزید کہا کہ یہ ایونٹ میر ے کیرئیر کیلئے بہت اہمیت کاحامل ہے اور اس میں عمدہ پرفارمنس سے میں اس کو یادگار بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔