نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کی آخری کورونا ٹیسٹنگ مکمل 

  نیوزی لینڈ، قومی سکواڈ کی آخری کورونا ٹیسٹنگ مکمل 

  

  لاہور(سپورفٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے نتائج کا اعلان پیر کو کیا جائے گا جس کے بعد کھلاڑیوں کی پریکٹس بار ے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا مجموعی طور پر یہ پانچویں اور آخری بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جب کہ آکلینڈ میں موجوداسکواڈ کے ایک رکن اسسٹنٹ کوچ شاہداسلم کا سیمپل بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ان کو گلے میں خراش کی شکایت پر وہاں روک لیا گیا تھا اور وہ آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں گزشتہ روز ہونے والی ٹیسٹنگ کے نتائج  آج موصول ہوں گے، کلیئر ہونے پر پاکستانی اسکواڈ منگل کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ پہنچنے پر جن 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، ان کے سیمپل حاصل نہیں کیے گئے، ان میں سے ایک کو چھوڑ کر باقی کا مکمل میڈیکل چیک اپ پیر کو ہوگا جس کی روشنی میں سفر کی اجازت کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -