آسٹریلیا کو شکست، بھارت نے ٹی 20سیریز جیت لی
ملبورن(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دیکر تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی آسٹریلوی ٹیم نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر194رنز بنائے میتھیو وائڈ نے56 سٹیو سمتھ نے46 رنز بنائے جبکہ ہریکنز نے26 اور میکسویل نے22 رنز بنائے بھارت کی جانب سے ناتاریجن نے دو جبکہ چہل اور شرڈول نے ایک ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی بھارت کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ سکورشیکھر دھون نے52 بنائے جبکہ پانڈیا نے42 اور راہول نے30 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا آسٹریلیا کیجانب سے ٹائی، سیمز اور سمسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا میچ میں کامیابی کے بعد بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔