نیٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائلز جنوری میں ہوں گے

    نیٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائلز جنوری میں ہوں گے

  

اسلام آباد (اے پی پی)قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے گلگت بلتستان مرد اور خواتین ٹیموں کے چنا کے لئے دو روزہ اوپن ٹرائلز آئندہ ماہ جنوری میں گلگت میں ہونگے، گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثاراحمد نے بتایاکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس 23 سے 27 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سولہ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

, جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر 

پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -