ابو ریحان کرکٹ کلب نے فیورٹ الکرم اسپورٹس کو شکست دیدی

     ابو ریحان کرکٹ کلب نے فیورٹ الکرم اسپورٹس کو شکست دیدی

  

کراچی(این این آئی) ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی فیسٹیول کرکٹ میچ میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے فیورٹ الکرم اسپورٹس کو 20 رنز سے ہرادیا۔ابوریحان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔محمد رضوان نے صرف 46 گیندوں پر 81 رنز بنائے جبکہ معیز نے 33 اور عامر نے 24 رنز اسکور کئے۔ سید سعد اور عارش کریم نے دودو جبکہ طلحہٰ عالم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں الکرم اسپورٹس مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -