شفیع محمڈن فٹبال،حیدری بلوچ کا موسی لاشاری سے مقابلہ ڈرا 

      شفیع محمڈن فٹبال،حیدری بلوچ کا موسی لاشاری سے مقابلہ ڈرا 

  

کراچی(این این آئی)شفیع محمڈن  فٹبال کلب کے زیراہتمام پمپنگ اسٹیشن میراں ناکہ لیاری میں پہلا آل کراچی شفیع محمڈن بینی فیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ ساتھ چیمپئن حیدری بلوچ اور رنراپ موسی لاشاری کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سابق چیئرمین ڈی ایم سی ساتھ ملک فیاض نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔۔

 افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،ان کے ساتھ غلام عباس بلوچ پلیئر پینل کے صدارتی امیدوار حبیب حسن، سابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ، نیشنل کوچ حسن بلوچ،محمد قاسم این بی پی،حسین بخش بلوچ،محمد سلیم سما، رضا خان، سابق انٹرنیشنل قاسم سومار، شاکر لاشاری، قیوم کوچ سمیت دیگر اسپورٹس لوورز بھی موجود تھے۔شفیع محمڈن کے زیراہتمام پمپنگ اسٹیشن میراں ناکہ لیاری میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا،

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -