کھیلوں میں سفارشی کلچر ختم کرنے کی ضرورت ہے، حاجی نواب خان

    کھیلوں میں سفارشی کلچر ختم کرنے کی ضرورت ہے، حاجی نواب خان

  

سوات(این این آئی) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر و جنرل سیکرٹری ہمدرد فاؤنڈیشن مانیار حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ کھیلوں میں سفارشی کلچرل ختم ہوجائے تو ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سوات میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے نو جوانوں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرر ہے ہیں۔ کہا کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں، کھیل کود اور ورزش ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -