لندن باکسنگ رنگ، بلی جو سندرز نے مارٹن مرے کو ہرا دیا

     لندن باکسنگ رنگ، بلی جو سندرز نے مارٹن مرے کو ہرا دیا

  

لندن(آئی ا ین پی)لندن کے باکسنگ رِنگ میں تگڑا مقابلہ ہوا، انگلش فائٹر بلی جو سندرز  نے حریف مارٹن مرے کے خلاف فتح سمیٹ لی، سپر مڈل ویٹ بیلٹ کا کامیاب دفاع کیا، فاتح فائٹر نے کا 30 ویں باٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمبلے ارینا کے باکسنگ رِنگ میں ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ کا مقابلہ ہوا، دونوں انگلش فائٹر بلی جو سندرز Billy Joe Saunders کا مارٹن مرے Martin Murray آمنا سامناہوا جبکہ تابڑ توڑ حملوں کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔بارہ رانڈز کی فائٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، حریف پر بازی لے جانے کی لگن اور مکے بازی کے سارے جتن نظر آئے۔مقررہ وقت اور رانڈ کا اختتام، بلی جو سندرز متفقہ طور پر فاتح قرار پائے۔ سپر مڈل ویٹ کا دفاع اور لگا تار 30 بار ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -