ضلعی انتظامیہ کوکورونا پابندیوں پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت 

ضلعی انتظامیہ کوکورونا پابندیوں پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت 

  

 لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کوکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات جاری کردیں۔ ہوم ڈیپارٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائے، جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے افسران فیلڈ میں رہیں۔مراسلے میں مارکیٹس، ڈیپارٹمینٹل سٹورز، بازار، مارکیز و دیگر کاروباری مراکزپر ایس او پیز کی چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل یا جرمانے کیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -