مذہبی رہنماؤں کا مولانا محمد اکبر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (نمائندہ خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل،سیکر ٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میا ں محمد اویس،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اوردیگر رہنماؤں نے جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث اور اہل سنت کے عظیم محقق مولانا محمد اکبرکے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مغفرت کی دعا کی ہے۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ مولانا محمد اکبر عمر بھر دینی وعملی خدمات سر انجام دیتے رہے جن کو مدتوں یادرکھا جائے گا۔