بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، عابد حسین صدیقی

    بڑھتی مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، عابد حسین صدیقی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، ملک میں معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے، پاکستان پر اس وقت 43 ہزار ارب روپے سے زائد قرضہ ہے مگر حکومت اب بھی دھڑا دھڑ قرضے لے رہی ہے۔ اڑھائی سالہ کارکردگی مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں قوم کے سامنے آئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اُڑا دیا عوام کی قوت خرید پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -