پی ڈی ایم کے جلسے عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، آصف جٹ

  پی ڈی ایم کے جلسے عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، آصف جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء آصف جٹ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے حسی اور عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے، اپوزیشن عوام کو اپنی چوری بچانے کے درپے ہے جوکہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے،رانا ثناء اللہ منشیات فروش دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی شور شرابہ کرلے بلاتفریق احتساب رک نہیں سکتا، انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں کو کسی کو ہضم نہیں کرنے دے گا، پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے بلاتفریق احتساب کی اشد ضرورت ہے۔

، پی ڈی ایم رہنماؤں کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے عوام کو اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے اپنے دورِحکومت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔