تبدیلی سرکار آئے روز عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف ہے‘ اشرف بھٹی

 تبدیلی سرکار آئے روز عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف ہے‘ اشرف بھٹی

  

لاہور() پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار آئے روز عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف ہے ڈھائی سالوں میں اس مسلط کردہ حکومت نے عوام کو سوائے چکر دینے کے اور کچھ نہیں کیا حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کو ان کی چکنی چوپڑی باتیں نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ڈھائی سالوں میں عوام کے سر سے چھت اور بیروزگار افراد میں اضاہ ہوا ہے۔

 حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں، روزگار اور ضروریات زندگی کی دوسری سہولتوں کی فراہمی اور پرامن سماج کا قیام کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ رہی ہے حکومت جس طرح اتحادیوں کو منانے کے ساتھ ساتھ عوام کی ناراضگی سے بچنے کے لیے بھی کوشش کرے اور انہیں روزمرہ کے مسائل میں ریلیف فراہم کرنے کے فوری اقدامات اٹھائے وگرنہ تیرہ دسمبر کا پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کو نکال باہر کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -