جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح آج کیا جائے گا

          جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح آج کیا جائے گا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے مشترکہ اشتراک سے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا میلہ سج گیا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی نے کہا کہ گل داؤدی نمائش باقاعدہ افتتاح آج جیلانی پارک میں کیا جائے گا اور یہ نمائش 13 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کرونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ نمائش میں آنے والے شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پھولوں کی انجمن سجا کر اہلیان لاہور کو نوید صبح اور امن و سلامتی کا پیغام دیا ہے۔گل داؤدی کا پھول دوسرے پھولوں میں اپنی مثال آپ ہے۔گل داؤی نمائش کی تیاری میں ایک سال لگاتا ہے اور ان پھولوں کی عمر 30 سے 40 تک ہوتی ہے۔ گل داؤدی خوشی، محبت اور حقیقت پسندانہ رویوں کی علامت ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نمائش میں کرونا کے پیش نظر ماسک کا استعمال کریں جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ نمائش میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -