ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بے قابو ہو چکی،ذکر اللہ مجاہد

 ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی بے قابو ہو چکی،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام نام نہاد تبدیلی سے تنگ آگئی ہے۔ ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔تبدیلی سرکار نے اڑھائی سالوں میں غریب عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔ حکومت ناجائز منافع خوروں اور عوام کا خون چوسنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان قومی مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور کے اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور عبدالعزیزعابد، علی ارتضی حسینی، چوہدری عبدالقیوم گجر، غلام حسین بلوچ،عمیر خان، چوہدری عبدالواحد، خواجہ وسیم، نصار عابد، عبدالکریم عابد، اکرم مغل و دیگر قائدین موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانیوالے حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں حکومت کو عوام سے کئے تمام وعدوں پر یوٹرن لی چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فی الفور عوام کو مہنگائی سے ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات نہ کیے تو پوری قوم سٹرکوں پر ہوگی۔