پی ڈی ایم ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے، غلام محی الدین دیوان

پی ڈی ایم ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے، غلام محی الدین دیوان

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باوجود پی ڈی ایم جماعتیں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں، اپوزیشن گھٹیا سیاست زیب نہیں دیتی، انہوں نے کہاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا پی ڈی ایم کے ٹولے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں کے ذریعے عوام میں کورونا پھیل رہا ہے، عوام اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں۔

، لاہورکی عوام پی ڈی ایم کی جلسی میں شرکت نہیں کریگے، عوام کو اپنی جانیں عزیز ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی اصلیت اور منافقت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے،عوام پی ڈی ایم کے چوروں کی چوری کو بچانے کے لے ساتھ نہیں دینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -