اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا خواب  دیکھنا چھوڑ دے،رانا اختر

اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا خواب  دیکھنا چھوڑ دے،رانا اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جنوری میں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑ دیں۔لاہور کے جلسے سے اپوزیشن کی عوام دشمن سیاست ہمیشہ کیلئے خود ہی دفن ہوجائے گی۔عوام اپوزیشن جماعتوں نہیں وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات کر نیوالی اپوزیشن خود ووٹرز کو خود کورونا کا شکار رہے ہیں۔

  تحر یک انصاف کی حکومت کو2سال ہوچکے ہیں باقی مدت بھی پوری کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے انشاء  اللہ حکومت مدت پوری کر یگی ہم کورونا کے باوجود اپوزیشن کو جلسے نہ کر نے کا نہیں کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر ہم انکو ایسا کہیں گے تو اپوزیشن سمجھے گی کہ ہم انکے جلسوں سے خوفزدہ ہیں مگر ان کو خود ہی چاہیے وہ کورونا وباء  کو مد نظر ضرور رکھے مگر اپوزیشن اپنے ووٹرز اور عوام کیساتھ دشمن کر رہی ہے اور انکو کورونا کا شکار کر نے کی سازش کر رہی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -