لاہور کے عوام نے (ن) لیگ کے جلسے میں جانے سے انکار کر دیا،فرخ جاوید

لاہور کے عوام نے (ن) لیگ کے جلسے میں جانے سے انکار کر دیا،فرخ جاوید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے سینئررہنما اورآٹا،چینی پرائس کنٹرول کوارڈی نیٹرفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مریم صفدراورمسلم لیگ(ن)کے درباری اس وقت بڑے پریشان ہے کہ وہ مینارپاکستان کا گراؤنڈ کارکنوں کے ساتھ کیسے بھریں گے کیونکہ (ن)لیگ کے نظریاتی کارکنوں اور لاہورکی غیور عوام نے (ن)لیگ کے ایم این ایز،ایم پی ایز کو مینار پاکستان جلسے میں جانے کیلئے صاف انکارکردیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ شریف خاندان جلسے،جلوس کرنے کے بجائے لوٹ مارکا عدالتوں میں حساب دے۔ مریم صفدرلاہورکی عوام کوقیمے والے نان،چکن بریانی،چکن قورمہ،مٹن قورمے،کے ایف سی برگر کا لالچ دے رہی ہیں۔

کہ شائد لوگ ان کے جلسے میں آجائیں لیکن ایسا نہیں ہوگا کیونکہ زندہ دلان لاہوریوں نے کرپشن،منی لانڈرنگ،ٹی ٹیزمافیاکا اصل چہرہ پہچان لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 13دسمبرکو(ن)لیگ کے نظریاتی کارکن اورلاہوریئے مینارپاکستان جلسے میں نہ جاکر (ن)لیگ کے کرپٹ تصدیق شدہ مفرور،اشتہاری نوازشریف سے نفرت کا اظہارکریں گے اورہمیشہ کیلئے کرپٹ (ن)لیگ کوخیرآباد کہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -