اپوزیشن کے چور ٹولے کی چوری  پکڑی جا چکی ہے، رانا محمد تنویر

   اپوزیشن کے چور ٹولے کی چوری  پکڑی جا چکی ہے، رانا محمد تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما چوہدری تنویر خاں نے کہاکہ اپوزیشن کے چور ٹولے کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ اسی لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، پی ڈی ایم عوام سے کھلی دشمنی پر اترآئی ہے،کئی دہائیوں تک لوٹ مار مچانے والا ٹولہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچ چکا ہے، کرپٹ اور بددیانت، منافق ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔
، جلسوں میں صرف پانامہ رانی کا فوٹوشوٹ ہو رہا ہے، پنجاب میں ن لیگ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہی لیکن عوام کے لئے دھیلے کا کام نہیں کیا، ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں مال اکٹھا کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسر ے کی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہیں انہیں ملک وقوم کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، کرپٹ مافیا کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے تمام بحرانوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے۔ 
،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے پُرعزم ہے، انشاء اللہ ہمارا اور اتحادیوں کا اتحاد چلتا رہے گا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ہمارے سیاسی مخالفین کو ہر محاذ پر شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، پی ڈی ایم کی قیادت مایوس ہو چکی ہے۔