مجلس احرار پاکستان کی تنظیمی کمیٹی  کا اجلاس آج منعقد ہو گا

مجلس احرار پاکستان کی تنظیمی کمیٹی  کا اجلاس آج منعقد ہو گا

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کے زیرنگرانی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس آج بروز سوموار 9بجے صبح تا نمازظہردفتر احرار69سی وحدت روڈ نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہورہاہے جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،مولانا عطاء  اللہ شاہ ثالث بخاری،مولانا محمد اکمل،ڈاکٹر محمد آصف، مولاناتنویر الحسن احرار اور دیگر رہنماء  شرکت کریں گے۔لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 اور جماعت کو منظم کرنے کے حوالہ سے مشاورت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -