پی ڈی ایم کا لاہورمیں جلسہ بھی بری طرح ناکام ہوگا،شاہ رخ جمال

  پی ڈی ایم کا لاہورمیں جلسہ بھی بری طرح ناکام ہوگا،شاہ رخ جمال

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما ء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ لاہور کا جلسہ بھی پی ڈی ایم کے پہلے کی طرح ناکام ثابت ہوگا، پی ڈی ایم کے حواری پے در پے ناکامیوں پر رورہے ہیں، مولوی فضل الرحمان کی قیادت میں کرپٹ ترین ٹولہ اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان پی ڈی  ایم کی کشتی میں بارواں کھلاڑی سوار ہے جو سب کو ڈبودے گا۔

 فضل الرحمان کی حکومت کو دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی یہ ٹولہ اپنی سیاسی دکانداری کو چمکانے کی خاطر جلسوں کاڈھونگ رچا رہا ہے، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ملک دشمن سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، قوم نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -