عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا معترف ہے، اسلم بلوچ

   عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا معترف ہے، اسلم بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء حاجی محمد اسلم بلوچ نے کہ کہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا معترف ہے، عمران خان کا اقوام متحدہ کے خصوصی سیشن سے خطاب پوری دنیا کے غریبوں کی آواز ہے،  پاکستانی قوم کے لئے فخرکی بات ہے،وزیراعظم نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا بہترین مقدمہ لڑا، کورونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے دنیا سیکھ رہی ہے۔

، پسماندہ ممالک کے قرضے معاف کرنے حوالے سے پہلی آواز وزیراعظم عمران خان نے اٹھائی ہے، عمران خان کا خطاب پاکستانیوں کے دل کی آواز تھا، قوم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہو۔