بلدیات کے بغیرشجر جمہوریت  ثمر آور نہیں ہوسکتا:الطاف شاہد

بلدیات کے بغیرشجر جمہوریت  ثمر آور نہیں ہوسکتا:الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(پ ر)  پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ نام نہاد صوبائی خودمختاری وفاق پرضرب کار ی ہے۔وزرائے اعلیٰ وفاق سے ملے وسائل عوام تک منتقل نہیں کررہے۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال شہریوں کی خوشحالی،بلدیات کی بحالی اورشہروں میں تعمیروترقی کیلئے بلدیاتی انتخابات کاراستہ ہموارکررہے ہیں۔ حکمرانوں کو قومی وسائل غصب اور اپنے وعدوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔تبدیلی سرکار نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ پرشب خون مارتے ہوئے جمہوریت کی عمارت کوزمین بوس کردیا۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ جوجمہوریت بلدیات کیلئے بوجھ بن جائے وہ آمریت سے بدترہے۔اٹھارویں ترمیم کے بعد وزرائے اعلیٰ بالخصوص مرادعلی شاہ مطلق العنان بن گئے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کوفعال کئے بغیرشجر جمہوریت ثمر آور نہیں ہوسکتا۔ نام نہاد مقبول حکمران بلدیات سے کیوں خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی تکمیل اورانتقال اختیارات کیلئے بلدیاتی الیکشن ناگزیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے شہرقائدؒ کیلئے 1100ارب کے ترقیاتی پیکیج اور بلدیاتی الیکشن کے انعقادکااعلان کیا تھا،ہم انہیں یاددہانی کرواتے رہیں گے۔سندھ سمیت باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کاراستہ روکناآمرانہ اقدام ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ڈکٹیٹرشپ مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کوخوددار اوربااختیار بناتے ہیں۔وفاقی حکومت سندھ سمیت چاروں صوبوں میں فوری طورپرشفاف بلدیاتی انتخابات کاانعقادیقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت مادروطن میں جمہوری قدروں کی آبیاری اور اداروں کی پائیدار ی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے گی۔