پی ٹی آئی کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، شنیلا روتھ
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و صدر انصاف مینارٹی ونگ شنیلاروتھ سے اقلیتی رہنما عمیرا کھوکھراور جوصفین کھوکھر کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کیا اس موقع پرجنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب انصاف مینارٹی ونگ اظہر عادل، ڈپٹی سیکرٹری وسیم بھٹی، آصف بھٹی، طارق غوری سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شنیلاروتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
،پی ڈی ایم کا اتحاد چورو ں کا اتحاد ہے۔پی ڈی ایم جماعتوں کو ملتان میں اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جانا چاہئے، انہوں نے کہاکہ ملتان کاجلسہ بُری طرح ناکام ثابت ہوا، جنوبی پنجاب کی عوام نے پی ڈی ایم کی منافقت کی سیاست کو بُری طرح مسترد کردیا ہے،عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، چور ٹولیکو لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کاحساب دینا پڑے گا، پی ڈ ایم کی تحریک بُری طرح فلاپ ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ڈی ایم کا اتحاد چورو ں کا اتحاد ہے۔