11 پارٹیاں اپنی اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے اکٹھی ہیں، ڈاکٹر محمود شریف

11 پارٹیاں اپنی اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے اکٹھی ہیں، ڈاکٹر محمود شریف

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر محمودشریف نے کہاکہ 11 پارٹیاں اپنی اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے اکٹھی ہیں، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات قائم کئے،آج چوری کو تحفظ دینے کی خاطر ایک دوسرے ساتھ بغل گیر ہو چکی ہیں، اس سے بڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔ 

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، پاکستان کے باشعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی، پی ڈی ایم کی قیادت عوام کے سامنے بُری طرح پٹ چکی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت ایک ہزار بھی جلسہ کر لے حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی،کرپشن کے دھیلے کے دعوے کرنے والے 24 لاکھ ڈالر کی ٹی ٹیٹز لگوائیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے دورِحکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کے عالمی ریکارڈ قائم کئے، بلاتفریق احتساب سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -