حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے، عثمان کبیر کمبوہ

حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے، عثمان کبیر کمبوہ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء عثمان کبیر کمبوہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکومت اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مہنگائی میں کمی واقع ہورہی ہے، اپوزیشن کا مہنگائی کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا دم تو ڑ چکا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،چینی کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقعہ ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے،عوام کی مشکلات کا حکومت کو ادراک ہے، انشاء اللہ جلد عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -