عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7 روز میں 83 اڈے سیل

      عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7 روز میں 83 اڈے سیل

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گذشتہ ہفتہ میں 83عطائیوں کے کلینک اور دکانیں سربمہر کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 719عطائیوں کے اڈوں پر چھاپے مارکر 83کو بندکردیا۔ جن میں سے 17ایسے عطائیت کے اڈے بھی تھے،جنہیں عطائیوں نے کارروائی کے خوف سے بندکر دیا۔  دوسری جانب22مراکز پر مستند معالجین نے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر نا شروع کر دی ہیں۔علاوہ ازیں 377 علاجگاہوں کی نگرانی جاری رکھی جائیگی جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معالجین موجود تھے اور 205عطائیت کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔جن شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

پی ایچ سی کے ترجمان کے مطابق کمیشن نے اب تک 28ہزار 954عطائیوں کے کاروبار سیل کیے ہیں اورتقریباً 18ہزار عطائیوں نے اپنے غیر قانونی کاروبار ترک کر دیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -