13دسمبر کو مینار پاکستان پر لاہورکا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،سلیم اعوان

13دسمبر کو مینار پاکستان پر لاہورکا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،سلیم اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک سلیم اعوان نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان پر لاہورکا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔لاہور مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور یہ ثابت کرینگے۔حکومت کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کرکے جلسے کو محدود کرنا چاہتی ہے۔مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت جعلی وزیراعظم کیلئے خوف کی علامت بنی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کوٹلی گھاسی میں 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کونسلرزملک شمشاد اعوان،خالد کھوکھر،لڑی شاہ،عثمان شہزاد اعوان،ایڈووکیٹ شہباز،جارج مسیح،لالہ کرامت،ملک رفیق اعوان سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔