انبیاء کرام ؑ کے تقدس کے تحفظ کیلئے عالمی قانون بنایاجائے، علماء کرام

انبیاء کرام ؑ کے تقدس کے تحفظ کیلئے عالمی قانون بنایاجائے، علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دسویں سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس قذافی چوک کریم پارک راوی روڈ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے تقدس کے تحفظ کیلئے عالمی قانون بنایاجائے۔ توہین رسالت ناقابل معافی جرم، کوئی بھی مسلمان توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتا  فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان پرسراسرحملہ ہے۔ دنیابھرکے غیورمسلمان فرانسیسی اشیاء  کا مکمل طوپر سوشل بائیکاٹ کریں۔ کانفرنس میں مولانا محمد نعیم الدین، ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا سید رشید میاں، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا شاہنواز فاروقی، مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر، پیر میاں محمد رضوان نفیس، مولانا محمدقاسم گجر، مولانا سید زیدالحسینی شاہ، محمد حامد بلوچ سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت کی۔

 اور خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -