جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا  محمد اکبر خان، مولانا مفتی عاصم ذکی کی وفات پر اظہارتعزیت 

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا  محمد اکبر خان، مولانا مفتی عاصم ذکی کی وفات ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا حافظ احمد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری ،مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، مولانا اجود عبید،مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن،مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور مولانا فہیم الحسن تھانوی نے جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اکبر خان اور جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون کراجی کے استاذالحدیث مولانا مفتی محمد عاصم ذکی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ مرحومین کی تمام زندگی درس و تدریس،  خدمتِ حدیث، مساجد و مدارس کے قیام میں گزری۔ وہ علم و عمل،زہدو تقوی کے پیکر اوراکابرین واسلاف کی  جیتی جاگتی عملی تصویر تھے ان کی وفات سے ملک جید علماء کرام اورخدام حدیث سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالی مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -