شجرکاری سے ہی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے،شہزادہ سلطان

  شجرکاری سے ہی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے،شہزادہ سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے کا شیخوپورہ روڈ بیگم کوٹ پر ایک اور میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا ہے۔ میاواکی جنگل کا افتتاح ڈی آئی جی پنجاب پولیس  شہزادہ سلطان،چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور جے پی ایس سکول کی انتظامیہ کے عہدیداران نے میاواکی جنگل میں پودا لگاکرکیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی پنجاب پولیس شہزادہ سلطان نے کہا کہ شجرکاری سے ہی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ماحول کااثر انسان کی جسمانی بناوٹ، رہائش، طرزِ حیات، غذا اور دیگر سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ درختوں اور پودوں کی شجرکاری ہماری بقا کے لئے ناگزیر ہے۔