ن لیگی ایم پی اے سیف الملکوک کھوکھر سے 80کنال اراضی واگزار کر الی گئی

ن لیگی ایم پی اے سیف الملکوک کھوکھر سے 80کنال اراضی واگزار کر الی گئی

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر سے 80 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اور اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے 80 کنال اراضی واگزار کرا لی ہے۔اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ نے قبضہ شدہ پراپرٹی پر تعمیرات مسمار کر دیں۔واگزار کرائی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے ہے، رائیونڈ روڈ پر واگزار کرائی گئی اراضی نزول لینڈ قرار دیکر مفاد عامہ کے لیے استعمال ہو گی۔ ڈی سی لاہور کی درخواست پر گزشتہ روز لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ سیف الملوک کھوکھر کے فرنٹ مینوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیف الملوک کھوکھر نے مبین داؤد، مبشر اور افضل خان کی مدد سے اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ مذکورہ اراضی پارسی خاندان عیدل ڈینشا جی کی ملکیت تھی، ڈینشاجی کی وفات کے بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پراپرٹی لاوارث ہو گئی تھی جسے ملک سیف الملوک نے فرنٹ مینوں سے ملی بھگت کرکے جائیداد اپنے نام ٹرانسفر کرا لی تھی۔

اراضی واگزار

مزید :

صفحہ آخر -