کرکٹربابر اعظم سے تعلقات  کا دعویٰ کرنیوالی حامیزہ مختار  پر مبینہ قاتلانہ حملہ

    کرکٹربابر اعظم سے تعلقات  کا دعویٰ کرنیوالی حامیزہ مختار  پر مبینہ ...

  

   لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹر بابر اعظم سے تعلقات کا دعویٰ کرنے والی حامیزہ مختار پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے مطابق حامیزہ مختار پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کاہنہ میں ایک پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھیں۔ خاتون کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 لڑکے ان کا پیچھا کر رہے تھے، جیسے ہی گاڑی آہستہ ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔حامیزہ نے بتایا کہ لڑکوں نے گاڑی آہستہ ہونے پر پہلے گالیاں دیں اور کہا کہ گاڑی کس طرح چلا رہی ہو۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو حامیزہ اپنی گاڑی میں بیٹھی رو رہی تھیں، جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔ خاتون کی گاڑی پر تین گولیاں لگنے کے نشانات ہیں۔

قاتلانہ حملہ

مزید :

صفحہ آخر -