ایران کی سابق نائب صدر کو جاسوسی کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

      ایران کی سابق نائب صدر کو جاسوسی کے الزام میں ڈھائی سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں سابق نائب صدر اور موجودہ صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی کو ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے ملک کے اہم راز غیر ملکی طاقتوں کو فراہم کرنے اور ایران کی جمہوری حکومت کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 55 سالہ شھیندخت مولاوردی کو ان کی غیر موجودگی میں 2 سال اور 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔عدالتی ترجمان کی جانب سے صدر حسن روحانی کی معاون خصوصی شھیندخت مولاوردی پر عائد الزامات کی تفصیلات سے میڈیا کو ا?گاہ نہیں کیا گیا۔ سابق نائب صدر شھیندخت مولاوردی نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اگلے 20 دنوں میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سزا

مزید :

صفحہ آخر -