معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کا دعویٰ کرنیوالے آٹے دال کابھاؤ معلوم کریں: سراج الحق

  معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کا دعویٰ کرنیوالے آٹے دال کابھاؤ معلوم کریں: سراج ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب کے لیے ڈرانا خواب بن چکی ہے، غربت مہنگائی کے مارے عوام دن رات تبدیلی کو کوسنے پر مجبور ہیں۔ معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے دعوے کرنے والے آٹے دال کا بھاؤ معلوم کریں۔ آکسیجن نہ ملنے پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آٹھ مریضوں کی موت بڑا سانحہ، فوری تحقیقات ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خان پور ضلع دیر میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے قبل ازیں جماعت اسلامی ضلع دیر کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر اللہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی دینی ملی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکراللہ نے زندگی بھر بہترین سیاسی جدوجہد کی اور علاقہ کے عوام کی حکومتی ایوانوں میں بھرپور نمائندگی کی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعوؤں پر عوام کو دھوکہ دینے والوں نے اپنے آدھے دور حکومت میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ غریب عوام روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور بے روزگاری نے لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔ اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سٹیل ملز سے لے کر پاکستان ریلویز اور پی آئی اے وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں۔ بیڈ گورننس، لاء اینڈ آرڈر مخدوش صورت حال تبدیلی حکومت کے تحفے ہیں۔ سراج الحق سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی ملاقات سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت اس موقع پر مرکزی علماء کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ مقبول احمد بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ سراج الحق کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے۔ اللہ رب العزت مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور امیر جماعت اسلامی  پاکستان جناب سراج الحق اور ان کے تمام خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور ان کے تمام رفقاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ محترمہ کی وفا ت پر ان سے اظہار تعزیت کی۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -