احساس کفالت پروگرام وزیراعظم کا مستحقین کو مالی امداد کا انقلابی پروگرا م ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  احساس کفالت پروگرام وزیراعظم کا مستحقین کو مالی امداد کا انقلابی پروگرا م ...

  

میانوالی(این این آئی)احساس کفالت پروگرام وزیر اعظم کا رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو مالی امداد کا انقلابی پروگرام ہے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں مجموعی طور پر 26570رجسٹرڈ مستحق خواتین کو 12000روپے فی کس کے حساب سے کل 31 کروڑ 88لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کیے  جائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی معاون برا ئے سماجی تحفظ و چیئر پر سن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میانوالی کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھے انہوں نے کفالت سنٹر موسیٰ خیل کا دورہ پی اے ایف بیس تلہ گنگ روڈ پر حبیب بینک اے ٹی ایم مشین کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق چیئر پر سن احساس کفالت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت سنٹر موسیٰ خیل میں احسا س کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین میں ما لی امداد کی تقسیم کا تفصیلی معائنہ کیا اور پراسس کے مطابق خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق و رقم کی فراہمی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام وزیرا عظم کا رجسٹرڈ مستحقین خواتین کو ما لی امداد کا انقلا بی پروگرام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سنٹر میں مو جود خواتین سے ان کے مسائل بھی پو چھے۔خواتین نے بتا یا کہ انہیں با ئیو میٹرک تصدیق میں پرابلم آر ہی ہے کیو نکہ بہت سی خواتین کے انگوٹھے بائیو میٹرک سے تصدیق نہیں ہو رہے۔جس کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ز/اسسٹنٹ کمشنر ز، حبیب بینک و نادرا افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن خواتین کے انگو ٹھے بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو رہے نادرا افسران کو ایسے کیسز بھجوائیں تا کہ فوری اس کا حل مل سکے۔

ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -