کیا وزیر اعظم پارلیمنٹ میں این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں گے؟ رحمان ملک

کیا وزیر اعظم پارلیمنٹ میں این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں گے؟ رحمان ملک

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کیا وزیر اعظم  پارلیمنٹ میں این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں گے؟سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ کون ہیں جو وزیراعظم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کبھی کسی سے کوئی این آر او نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ این آر او پیپلز پارٹی کیخلاف صرف پروپیگنڈا ہے، آئین پاکستان میں این آر او کی کوئی شق نہیں ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کو نیب کو کسی کے خلاف مقدمات بند کرنے کا حکم  دینے کا اختیار نہیں ہے

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -