سندھ کی ثقافت دنیاکی قدیم اورعظیم ثقافت ہے، سید ناصرحسین شاہ

   سندھ کی ثقافت دنیاکی قدیم اورعظیم ثقافت ہے، سید ناصرحسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر برائے اطلاعات،بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ کی طرف سے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت دنیاکی قدیم اورعظیم ثقافت ہے۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ دھرتی اوراس کی ثقافت دنیامیں امن وسلامتی کی امین ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اپنی ثقافت کے ساتھ ساتھ سندھ کی تاریخ کوبھی سلام پیش کیا جائے۔صوبائی وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں سے جڑاخوبصورت گلدستہ ہے، پیپلزپارٹی اس گلدستے کی نگہبان اورضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کی ثقافت کودنیامیں اجاگرکیاہے۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے سندھ کے عوام نے کبھی کسی دوسری سرزمین پرحملہ نہیں کیااور سندھ کی لازوال تاریخ بتاتی ہے کہ ہمیشہ اس دھرتی پردشمن کی نظررہی اورحملے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ثقافتی دن پر اپنوں کویاد کرکے رنجشیں ختم کرکے بھائی چارے کوفروغ دیاجائے۔صوبائی وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ نے کہاکہ یوم ثقافت بھرپور جوش و جذبے سے منائیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنیں اور اس کے ساتھ ساتھ کووڈ کی وبائی صورتحال میں لوگ اپنااوردوسروں کاخیال رکھیں،ماسک پہن کرگھرسے نکلیں۔اور ایس اوپیزپرعمل کرنے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔
سید ناصرحسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -