سکھر، سندھی ثقافت کیلئے جوگیوں  کی ہاتھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی 

سکھر، سندھی ثقافت کیلئے جوگیوں  کی ہاتھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی 

  

سکھر(آئی این پی)سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کے لیے جوگیوں کاہاتھوں میں سانپ اٹھا ئے ریلی، سندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید کے دن سے کم نہیں جوگی اتحاد کے رہنما?ں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھرمیں سندھی ثقافت کواجاگر کرنے کے لیے جاگوجوگی اتحادکی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت جاگو جوگی اتحاد سندھ کے صدر و مختلف جوگی رہنماؤں نے کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء  نے ہاتھوں میں سانپ اٹھا رکھے تھے اور بین و بانسری کی دھن پیش کرتے ہوئے سندھ سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے بین کی دھن پر سانپ بھی سندھ سے اظہار محبت کی خوشی میں رقص پیش کرتے ہوئے جھوم رہے تھے۔اس موقع پرجوگی رہنما?ں کا کہنا تھا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجا گر کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کی ایک تا ریخ ہے جس کو اجاگر کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں اورسندھی ثقافت کادن ہما رے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے انہوں نے سندھ کے لو گوں سے کہاکہ وہ اپنی ثفاقت کو فروغ دیں اور اس کے لیے کام کریں۔

سندھی ثقافت

مزید :

صفحہ آخر -