ملک میں مداخلت سے پاک نئے انتخابات کرائے جائیں، میاں افتخار حسین

ملک میں مداخلت سے پاک نئے انتخابات کرائے جائیں، میاں افتخار حسین

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں ازسرنو صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، ہمیں ادراک ہے کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی اور عمرانی کورونا کو ایک پل بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔نوشہرہ میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت کورونا کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوامی سمندر دیکھ کر حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہٹانے اور ملک کو بچانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ملتان جلسہ میں حکومتی رویے کے خلاف پی ڈی ایم نے مشترکہ فیصلے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔ آج ملک بھر میں سلیکٹڈ حکمرانوں کے غیر آئینی اور غیر قانونی رویے کے خلاف عوام نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ جعلی حکومت کو ہٹانے کے لئے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔پی ڈی ایم مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں آئین اور پارلیمان کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے ہوں گے ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے۔

میاں افتخار حسین

مزید :

صفحہ آخر -