مضبوط معیشت ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح،علیم خان 

 مضبوط معیشت ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح،علیم خان 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور اْن کی معاشی ٹیم کی ٹھو س پالیسیوں کے باعث پاکستان 2020میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں 1.9ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹریڈ انویسٹمنٹ کے لحاظ سے ہم پہلے 5ملکوں میں شامل ہو چکے ہیں۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت کیا ہے کہ مضبوط معیشت ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے بھی اپنی رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط اکنامک گروتھ کو تسلیم کیا ہے کیونکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کی برآمدات میں 7.6فیصد اضافہ سامنے آیا ہے،ٹیکسٹائل اور دوا سازی  20جبکہ چاول کی ایکسپورٹ14فیصد بڑھی ہیں۔اسی طرح گارمنٹس41اور سرجیکل کے سامان کی ایکسپورٹ میں 11فیصد اضافہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

  عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -