اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے، پرویز الٰہی 

 اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے، پرویز الٰہی 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرا عظم چودھری شجاعت حسین،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی نے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی ایم پی اے بھی ہمراہ تھے اس موقع پر ایم این اے چودھری سالک حسین،چودھری شافع حسین بھی موجود تھے ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بفضل تعالیٰ طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے  ہم بیرون ملک اور اندرون ملک خیریت دریافت کرنے والوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھا حافظ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔

پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -