اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی، نور الحق قادری

  اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی، نور الحق ...

  

 پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی طرز پر اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ میڈیا سے گفتگو میں نور الحق قادری نے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ایک کروڑ نوکریاں دینے سے متعلق حکومتی وعدے کی بھی وضاحت کردی۔انہوں نے کہا کہ روزگار کا حکومتی وعدہ نوکریاں دینے سے متعلق نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو ترقی دینا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عرب ممالک کی طرح اذان و نماز ایک ٹائم پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ گزشتہ حکومتوں میں بھی ہوچکا ہے لیکن تب بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔نور الحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ڈرامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق قوائد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کے لیے ہے۔وفاقی وزیر نے دوران گفتگو اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی کا احتساب کیے جانے کی مکمل حمایت کی۔

نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -