لاہور کا جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، رانا تنویر حسین 

   لاہور کا جلسہ موجودہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، رانا تنویر حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(آئی این پی)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اور چاپلوس وزراء کا جانا ٹھہر گیا گرفتاریوں سے تحریکیں نہیں روکی جا سکتیں پی ڈی ایم موجودہ حکومت سے نجات کی تحریک ہے پاکستان کو پرامن طور پر اسلامی جمہوری مملکت بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے 13دسمبر نااہل حکمرانوں کی رخصتی کی ڈیڈ لائن ہے ان حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی استعفوں، تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں  8دسمبر کے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا  نواز شریف پاکستان کی خوشحالی ترقی اور بقا ء کی ضمانت ہیں عمرانی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام اب اس جعلی حکومت کو ایک لمحہ برداشت کرنے کو تیار نہیں، ان خیالات کا اظہار میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے حالات سے گھبرانے والے نہیں، لاہور کا جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے عمران خان نے پاکستانی عوام سے دھوکہ کیا ہے جھوٹ بولا سبز باغ دکھائے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا الٹا عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے حکمران جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں  آٹا چوروں اور چینی چوروں کے حساب کا وقت آگیا ہے پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عمران خان عزت سے استعفیٰ دے کر گوشہ نشین ہو جائے ورنہ پاکستانی عوام اسے گھسیٹ کر وزیراعظم ہاؤس سے نکالے گی نالائق آٹا چوروں چینی چوروں میڈیسن اور پیٹرول مافیاکی سرپرست حکومت کا بوریا بستر گول ہونے کا وقت آ گیا ہے انہوں نے کہا کہ 13دسمبر کو لاہور میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔
رانا تنویر حسین 

مزید :

صفحہ آخر -