اپوزیشن جہان بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگی وہاں سخت ایکشن لیا جائیگا: چودھری سرور

    اپوزیشن جہان بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کریگی وہاں سخت ایکشن لیا ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ سینٹ انتخابات سے پہلے حکومت کے خاتمے کا اپوزیشن کا خواب کبھی پورا نہیں 'سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے' تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ وہ اتوار کے روز ماڈل ٹاؤن میں وفاق المدارس الشیعہ کے بانی صدر مولانا صفدر حسین نجفی کی برسی اور علامہ نیاز نقوی کے چہلم میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں پر نظر ثانی کرلے تو اچھا ہوگا تاکہ ملک کو کورونا کے حوالے سے امر یکہ جیسے حالات سے بچایا جاسکے حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین وقانون کی حکمرانی یقینی بنائے جسکے لیے جہاں بھی اپوزیشن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یگی وہاں سخت ایکشن لیا جائیگا گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا وہ جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے کہنا چاہتاہوں کہ زندہ لوگ ہی سیاست کرتے ہیں اس لیے سب سے پہلے لوگوں کی زندگیوں کا سوچنا چاہیے اگر زندہ رہیں گے تو پھر جب تک مر ضی سیاست کر یں مگر موجودہ حالات سیاست کرنے کے نہیں بلکہ کورونا کیخلاف جنگ لڑ نے کے ہیں۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -